ارنا نے پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وزير اعظم شہباز شریف نے ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ ان سخت لمحات میں، پاکستان ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
انھوں نے شہید رجائی بندرگاہ کے حادثے میں چند ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی آرزو کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج سنیچر 26 اپریل کو بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے میں،اب تک چار افراد کے جاں بحق اور 516 کے زخمی ہونے کی خبری ملی ہے۔
دھماکے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے بھی اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی آرزو کی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان ان دشوار لمحات میں پوری طرح ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ